• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریگا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سعودی شوریٰ کا پارلیمانی وفد 20سے 22دسمبر پاکستان کا دورہ کر ے گا۔سعودی سفیر کی سپیکر اسد قیصر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات،افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید الملکی کے مطابق سعودی عرب افغانستان اور علاقائی استحکام میں پاکستان کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا ۔ سعودی سفیر نے جمعہ کو اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین