• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹینس اسٹار گمشدگی کے معاملے پر امریکا و اقوام متحدہ میں آوازیں اٹھنے لگیں



چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کی گمشدگی کے معاملے پر امریکا اور اقوام متحدہ میں آوازیں اٹھنے لگیں اور چینی حکام سے ٹینس اسٹار کی موجودگی سے متعلق ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چین کی سابق ڈبلز عالمی نمبر ون نے رواں ماہ سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے چین سے ٹینس اسٹار کی خیریت سے متعلق ثبوت دینے کا کہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پینگ شوائی نے رواں ماہ سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

خاتون ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ 75 سال کے سابق نائب وزیراعظم نے اسے جنسی تعلقات رکھنے پر مجبور کیا۔

تازہ ترین