چینی ٹینس اسٹار پینگ شوآئی نے سابق چینی نائب وزیراعظم ژینگ گاؤلی پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا۔
خاتون ٹینس اسٹار نے کہا کہ 75 سال کے سابق نائب وزیراعظم نے اسے جنسی تعلقات رکھنے پر مجبور کیا۔
پینگ شوآئی کا کہنا ہے کہ اس سچ کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ٹینس اسٹار کی پوسٹ کو چین کے انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔