• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پشاور، کوئٹہ سےحافظ آباد تک گیس نایاب


ملک کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھتے ہی گیس نایاب ہوگئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی، پشاور، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، میرپورخاص میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مختلف شہروں میں مائیں بچوں کو پانی سے پاپے کھلا کر اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں جبکہ مرد حضرات بغیر ناشتے کے کام پر جاتے ہیں۔

شہروں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لاتے ہیں لیکن مہنگائی کے طوفان میں بار بار باہر کا کھانا بھی ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی گھریلو صارفین دہری اذیت کا شکار ہیں، خون جماتی سردی میں شہری گیس نہ ہونے کے باعث ہیٹر چلانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت سے پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔

تازہ ترین