• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین اپنے بچوں کو تعلیمات نبوی ؐ سے روشناس کرائیں، ارتضٰی گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) دربار حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین سید محمد ابوالحسن جمال الدین گیلانی کے صاحبزادے سید ارتضٰی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات نجات کا حقیقی راستہ ہے جن پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں والدین اپنے بچوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے تعلیمات نبوی ؐ سے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ سوتری وٹ نزد امام بارگاہ زینبیہ میں میلاد مصطفی ؐ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرملک مہران، جعفر رضا، محمد فیاض، علی رضا، شوکت ہیرو کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین