• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو دریا پر سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے ساحل دو دریا کے قریب سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو دریا پر ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا اور تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اب سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دو دریا پر اورنگزیب عالم نامی شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید