پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری رسمی میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے میچ سے قبل گرین شرٹ میں پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
شاہنواز دھانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں ملبوس ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’الحمداللّہ! آج میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں۔‘
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’میں سبز رنگ میں کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پُرجوش ہوں۔‘
دھانی نے مزید لکھا کہ ’یہ سب میری والدہ کی دعاؤں سے ہوا، مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کو فخر محسوس کرواؤں۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔