• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیبیو میچ میں شاہنواز دھانی کی کونسی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی؟

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری رسمی میچ میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے اپنی اُس خواہش کے بارے میں بتادیا جو آج پوری نہیں ہوسکے گی۔

شاہنواز دھانی نے ڈبیو کے موقع پر اپنی والدہ سے ویڈیو کال پر بات کی اور دعا کی درخواست کی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ’آج میرا ڈیبیو میچ ہے میں بہت پُرجوش ہوں، مجھے پوری رات نیند نہیں آئی ہے، میں نے والدہ سے بات کی ہے، وہ بہت خوش تھیں، انہوں نے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنے کے لیے ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے،   مجھے آج کے دن کا انتظار تھا اور آج میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

اُنہوں نے اپنی خواہش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو کرتا لیکن بنگلا دیش میں ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔

دھانی نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہر سطح پر محنت کی ہے، لاڑکانہ کا پہلا کھلاڑی بننے جا رہا ہوں،  میرے لیے اور لاڑکانہ کے لیے قابلِ فخر بات ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ڈیبیو میچ میں مین آف دی میچ بننا چاہتا ہوں۔


دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کےباعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے لیےدستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین