قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان کے خوبصورت گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دے کر کروڑوں مداحوں کے دل جیتنے والے محمد رضوان کے گھر کی ویڈیو، ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں محمد رضوان کے گھر کے اندرونی اور بیرونی مناظر کو دِکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں محمد رضوان کے گھر کے پارکنگ ایریا سے لیکر اُن کا ڈرائنگ روم اور جِم دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیسمنٹ میں واقع ٹرافی کے لیے محمد رضوان کی مخصوص گیلری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
محمد رضوان کی مخصوص گیلری میں اُن کی بےشمار ٹرافیاں اور ساتھ ہی تصاویر آویزاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان پہلے اندرون پشاور میں رہائش پذیر تھے لیکن اب اُن کا گھر پشاور گارڈن میں واقع رضوانز اسٹریٹ میں ہے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں سال 2021ء میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔
پاکستانی اوپنر ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔