• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی۔ 

بیت المقدس فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 6 دن بعد بدھ کو مسجد اقصیٰ کے دروازے جزوی طور پر کھولے تھے۔ اسرائیلی افواج نے ایران پر حملے کے بعد پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اقصٰی کمپاؤنڈ میں انتہائی محدود داخلے کی اجازت دی، مسجد اقصیٰ میں صرف 450 فلسطینیوں کو داخل ہونے دیا گیا۔ 

فلسطینی میڈیا کے مطابق ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی اجتماعات پر پابندی لگائی، پابندی کے باعث مسجد اقصٰی اور اسکا صحن نماز جمعہ کے دوران خالی رہا۔  

مغربی کنارے میں بھی 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے۔ جہاں اسرائیلی فوجی آپریشن میں اب تک 980 فلسطینی شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ 

7 اکتوبر سے ابتک مغربی کنارے سے 17,500 سے زیادہ فلسطینی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید