• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پریکٹس میچز میں کامیابی پر ٹیم کا مورال بلند ہوا، ہیڈکوچ

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پریکٹس میچز میں کامیابی پر ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا ہے کہ ان کامیابیوں سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ 

ہیڈ کوچ جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کی بھرپور تیاریوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں جرمنی کے خلاف میچ بہت اہم ہوگا، اس میچ کی بھرپور تیاری ہے۔

ہیڈ کوچ جونیئر ہاکی ٹیم نے کہا کہ جونیئر ورلڈکپ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے شہر بھونیشور میں 11ویں جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا آغاز 24 نومبر سے ہورہا ہے جہاں پول ڈی میں موجود قومی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف ایونٹ کے پہلے ہی روز کھیلے گی۔ 

قومی ٹیم کا دوسرا میچ 27 نومبر کو مصر سے جبکہ تیسرا مقابلہ ارجنٹائن سے 28 نومبر کو ہوگا۔ 

تازہ ترین