کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھوبنیشورمیں جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم نے کینیڈین ٹیم کو پریکٹس میچ میںایک گول سے شکست دیدی۔ میچ کا واحد گول نائب کپتان معین شکیل نے اسکور کیا۔ میچ کے بعد پریکٹس پینلٹی شوٹ آؤٹس سیشن بھی کیا گیا جو کہ پاکستان نے 2-4 سے جیت لیا۔ پینلٹی شوٹ آئوٹ سیشن میں کپتان رانا وحید،معین شکیل، عبدالحنان اور غضنفر علی نے گول ا سکور کئے۔ ٹورنامنٹ 24 نومبر تا 5 دسمبرکھیلا جائیگا ۔