• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی ایس ٹیکنالوجی کا متبادل لانے کیلئے چین اور روس ایک دوسرے کے ملک میں گراؤنڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز لگائینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں نقشوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کیلئے صارفین اپنے سمارٹ فون میں جی پی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو امریکا کی تیار کردہ ہے۔ تاہم اب روس اور چین مل کر امریکی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی نئی ٹیکنالوجی منظر عام پر لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ روس کے خلائی ادارے راس کوسموس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال چین کے شہر شنگھائی میں گراؤنڈ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کرنے جا رہا ہے جبکہ چین بھی روس میں ایسے ہی اسٹیشنز نصب کرے گا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین اور روس ایک دوسرے کو اپنی سر زمین پر مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

تازہ ترین