• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفلمز”ڈونکی کنگ“نے چینی عوام کو بھی قہقہے لگانے پر مجبور کردیا، بدر الزمان

کراچی (نیوز ڈیسک)”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تخلیق کی گئی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کے چین میں کامیاب شوز جاری ہیں۔ یہ فلم چین میں 3 ہزار سے زائد اسکرینز پر چھا گئی ہے جسے بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کثیر تعداد میں دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل کونسلر بدرالزمان نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ ”منگو“ نے چین میں بھی اپنی مقبولیت کا جلوہ دکھانا شروع کردیا ہے۔ ”ڈونکی کنگ“ انتہائی شاندار فلم ہے جس نے چینی عوام کو بھی قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ہے۔ بدر الزمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے یہ پاکستان کی اینی میٹڈ فلم انڈسٹری کیلئے شاندار آغاز ہے۔ مجھے توقع ہے کہ یہ فلم دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ یادرہے کہ ”ڈونکی کنگ“ 10 سے زائد ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیشنل فلم بن گئی۔

تازہ ترین