کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ ماحول دشمن گیس خارج کرنے والے ملک چین نے پہلی مرتبہ اُن منصوبہ جات سے پردہ اٹھایا ہے جن کی مدد سے وہ 2060ء تک ان گیسوں کے اخراج کی شرح صفر تک لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، صنعتوں، سرکاری اداروں اور جامعات کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ وہ ماحول دوست اقدامات کرنے میں تیزی لائیں تاکہ ملک ماحولیات کے حوالے سے اپنے اہداف پورے کر سکے۔