• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 سیریز: پاکستان کو ٹرافی نہ ملنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی وضاحت

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی نہ دینے کے حوالے سے وضاحت  جاری کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنے کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرافی نہ مل سکی جس پر  پاکستانی کھلاڑی کافی حیران ہیں، اب معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا ہے۔

بنگلادیش بورڈ نے پاکستان مینیجمنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔

بنگلادیش بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ نے دینی ہے جو ابھی دستیاب نہیں۔ 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان رابد امام نے کہا کہ بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے اور کورونا پابندیوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان ٹیم کو نہیں دی۔

رابد امام نے کہا کہ دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی کیونکہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سیکور ببل کا حصہ نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

میچ میں عمدہ کارکردگی پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

تازہ ترین