• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری اور فیاض چوہان میں دلچسپ نوک جھوک


پنجاب اسمبلی کے باہر صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور مسلم لیگ (ن) کی عظمیٰ بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔

ن لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے پنجاب اسمبلی کے باہر ہوئے ٹاکرے میں عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کو مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحس چوہان جیل میں اپنے سیل تیار کرلیں، اس پر صوبائی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیل بھیجیں تو ہم جیل جانے کو تیار ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر ن لیگی رہنما کو مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا بھی چیلنج دے دیا۔

اس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب، محسوس تو کریں، آپ کے ساتھ بہت بری ہوچکی ہے۔

تازہ ترین