• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا بر وقت علاج کروانے کی اپیل

فوٹو کولاج — سوشل میڈیا
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا 

پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروایا جائے۔

سوئنٹ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو صحت کے مسائل سے گزرتے ہوئے سن کر بہت دکھ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں ملیں۔

فوٹو— اسکرین شاٹ
فوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حکومت سے بانیٔ پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے قومی ہیرو جس نے کھیل کے میدان میں ہمیں سب سے بڑا اعزاز بخشا، ان کے بنائے ہوئے کینسر اسپتال نے میری اپنی والدہ سمیت بہت سے لوگوں کی مدد کی، آج خود صحت کی مسائل کا شکار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

فوٹو— اسکرین شاٹ
فوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے مزید لکھا ہے کہ میں متعلقہ حکام سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ ان کا بروقت اور مناسب علاج کروایا جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی کھونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ 

شعیب اختر نے مزید لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ان کا بہترین علاج ہو گا اور میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بانی پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی تکلیف مبتلا اور بینائی کھوتے دیکھنے کو ’جذباتی لمحہ‘ قرار دیا ہے۔

فوٹو— اسکرین شاٹ
فوٹو— اسکرین شاٹ

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تکالیف کم ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کا خاندان جہاں سے چاہے علاج کروا سکے۔

دنیائے کرکٹ کے سابق کپتان نے بھی عمران خان کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپیل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، ائین چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلے اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید