اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد آنے والی خاتون مسافر کو ایئر پورٹ پر روک کر اس کے ٹرالی بیگ کی مکمل تلاشی کے دوران اس سے 4.48 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔
تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا ہینڈلر ایئر پورٹ پر ہی موجود ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فوری طور پر فالو اپ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔