• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس اور پی کے آئی سی میں معاہدے پر گونگ تقریب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایکس اورپی کے آئی سی کے مابین معاہدہ، پی ایس ایکس کے ایم ڈی فرخ ایچ خان اور پی کے آئی سی کے ایم ڈی مبشر مقبول نے معاہدے پر دستخط کئے ،اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی کے آئی سی) کو پی ایس ایکس میں ڈیبٹ سیکیورٹیز مارکیٹ میکرکی حیثیت سے خوش آمدید کہنے کے لیے گونگ تقریب منعقد کی گئی۔ معاہدے کے تحت پی ایس ایکس میں درج ڈیبٹ انسٹرومنٹس کے لیے اب پی کے آئی سی بھی مارکیٹ میکربن گیا ہے۔پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’میں پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کو پی ایس ایکس میں ڈیبٹ سیکیورٹیز کے مارکیٹ میکر کی حیثیت سے ان کے نئے کردار میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اقتصادی طور پر قابل عمل منصوبوں کو سرمایہ فراہم کرکے،پی کے آئی سی نے پاکستان میں ایکویٹی اور ڈیبٹ انویسٹمنٹ کے ذریعے صنعت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی ایس ایکس میں مارکیٹ میکر کی حیثیت سے، پی کے آئی سی ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ میں براہ راست شامل ہو کر پاکستان کی معیشت میں مزید حصہ ڈالے گا۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ، ’’میں ایکسچینج اور پی کے آئی سی کے مابین نتیجہ خیز تعاون اور بہتر پیدارواری عمل کا منتظر ہوں تاکہ ملک کی ڈیبٹ کیپٹل مارکیٹ کو گہرائی اور وسعت دی جا سکے۔‘‘بطور مارکیٹ میکر پی کے آئی سی کے نئے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، ایم ڈی پی کے آئی سی مبشر مقبول نے کہا کہ، ’’پی ایس ایکس کے پلیٹ فارم پر مارکیٹ میکر کی حیثیت اختیار کرنا پی کے آئی سی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ پی کے آئی سی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، انویسٹر-بیس کو متنوع بنانے اور پاکستان میں ڈیبٹ سیکیورٹیز مارکیٹ کو ترقی دینے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘

تازہ ترین