کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمن فلک ناز نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کےکرکٹ میچز کروانا سب سے بہترین قدم ہوگا۔ اگر ہم بھارت کو پاکستان کے ساتھ سال میں ایک یا دو بار کھیلنے کے لیے آمادہ کرلیں تواس سے دونوں کا فائدہ ہے ۔