• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے نِک جونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ناظرین کے سامنے شوہر نِک جونس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اِن دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

طلاق کی خبریں سامنے آنے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ایک روسٹنگ  سیشن ( کسی کا مذاق بنانا یا نقل اتارنا) میں سامعین کے سامنے اپنے شوہر، امریکی گلوکار نِک جونس اور ان کے بھائیوں کی روسٹنگ کی۔

انہوں نے اپنے شوہر اور ان کے بھائیوں کے بارے میں کہا کہ ’ہائے،  وہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت پر جوش ہیں کہ وہ اپنے شوہر نک جونس اور ان کے بھائیوں کو جن کے نام اِنہیں کبھی یاد نہیں ہوتے، ان کی روسٹنگ کریں گی۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ’ نک اور اِن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، اور 90 کی دہائی کے پاپ کلچر کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں جو نِک نہیں سمجھتے اور اُنہیں سمجھانا پڑتا ہے اور یہ ٹھیک ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں۔‘

پریانکا نے بتایا کہ’مثال کے طور پر، نِک نے انہیں ٹِک ٹاک استعمال کرنے کا طریقہ بتایا اور انہوں نے نِک کو دکھایا کہ ایک کامیاب اداکاری کا کیریئر کیسا ہوتا ہے۔‘

اس روسٹنگ سیشن میں پریانکا نے اپنے آبائی ملک کے بارے میں معلومات شیئر  کرتے ہوئے کہا کہ’وہ ہندوستان سے ہیں جوکہ ثقافت، موسیقی، تفریح ​​میں ایک مقام رکھتا ہے‘

تازہ ترین