• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک ملزم کو مقتول بچے کی والدہ نے شناخت بھی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم رضوان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور مختلف تھانوں میں اس کے خلاف کئی مقدمات درج تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ ڈکیتی متعدد افراد پر فائرنگ بھی کی جبکہ اس کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید