• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری نے سال نو کی پہلی تصویر شیئر کر دی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سالِ نو کی پہلی تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں نیلے گاؤن میں ہلکے میک اپ اور زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے شوہر اور بیٹوں نے میچنگ سیاہ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

ہر خاص و عام موقع پر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی بختاور بھٹو نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں سالِ نو کے آغاز کی مناسبت سے ’بسمہ اللّٰہ‘ لکھا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوی میں اپنے فالوورز اور جیالوں کو سال نو کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی شادی 31 جنوری 2021ء کو ہوئی تھی۔

ان کے تین بیٹے ہیں، ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021ء کو، دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022ء کو جبکہ تیسرے بیٹے میر ذوالفقار محمود چوہدری کی  پیدائش 20 اکتوبر ء کو ہوئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید