• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے نے جناح ٹرمینل سے ملحقہ زمین کا قبضہ حاصل کرلیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح ٹرمینل سے ملحقہ زمین کا قبضہ حاصل کرلیا، سی اے اے کی پانچ ایکڑ زمین پر2011 سے کیپٹن حلیم صدیقی کی کمپنی کا قبضہ تھا۔

ترجمان سی اے اے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج ایف آئی اے کو زمین سے قبضہ ختم کرنے کاحکم دیا تھا۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل کرکے پلاٹ کاٹا گیا تھا، حلیم صدیقی کے بورڈ آف ریونیو کو دیے گئے کاغذات جعلی ثابت ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ عدالت نے کل ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تازہ ترین