• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کی بلی کے ساتھ تصویر پر تبصرہ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 25 نومبر سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ ویرات کوہلی کانپور ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہیں، لیکن ممبئی ٹیسٹ میں وہ ٹیم میں شامل ہوجائینگے۔ ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے سے پہلے ویرات کوہلی نے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی ہے۔ اس پریکٹس کے دوران انہوں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن پر بولی وڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے پریکٹس میچ کے دوران ایک بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے لکھا کہ پریکٹس میں ایک cool بلی سے جلدی جلدی ہیلو۔ویرات کوہلی کی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھاکہ ’ہیلو بلی‘۔ انوشکا شرما کے تبصرہ پرجواب دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے لکھا کہ لونڈا فرام دہلی اینڈ ممبئی کی بلی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ویرات کوہلی بریک پر ہیں اور3دسمبر سے شروع ہونے والے بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے لئےبھارتی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ وقفےکے دوران ویرات کوہلی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔اس بریک کے دوران ویرات کوہلی نہ صرف اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں بلکہ میدان سے دور اپنا باقی کام بھی پورا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین