• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرنے سے نقصان ہوا، امتیاز شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہےکہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا ملک میں شدید گیس بحران پر اعتراف ہمارے موقف کی تائید اور وفاقی وزارت توانائی کی نااہلی پر چارج شیٹ ہے ۔بروقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کرکے ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق وزرا ایل این جی ٹرمنل کی تعمیر پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں، مشیر خزانہ کے گیس بحران پر اعتراف کرنے کے بعد وزیر توانائی حماد اظہر کو اپنی نااہلی اور ناکامی پر اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہوجانا چاہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید