• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات جائز، تسلیم کئے جائیں، سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، گاڑیوں کو ڈیزل نہ ملا تو ملک بھر میں دوائوں اور اشیاء ضروریہ کی قلت ہو جائےگی،وہ یہاں سپریم کونسل کے آفس میں کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد حنیف خان مروت، وائس چیئرمین دلاور خان نیازی، مرادخان درانی، اختر سعیدا ور دیگر عہدے داروں نے شرکت کی، اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات اور متوقع ہڑتال کے نتائج پر غور کے بعد کہا گیا کہ پٹرولیم ڈیلرزکے مطالبات جائز ہیں اور حکومت کی جانب سے فوری انہیں تسلیم کیا جانا چاہئیے، بصورتِ دیگر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہو جائے گا۔

تازہ ترین