• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، اسکول کے واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ، 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن بلاک ون میں بنگلے میں قائم پاک ترک اسکول کے واٹر ٹینک میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی اور اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو رضا کار اور پو لیس نے موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق دھماکہ اسکول میں موجود واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا تھا ، 2زخمیوں عبدالحفیظ اور رسول خان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں معمولی زخم آئے تھے، پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا ۔

تازہ ترین