• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 18 انچولی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ اسامہ،اور 30 سالہ علی اکبر زخمی ہوگئے، سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے پرویز زخمی ہوگیا ،ا ورنگی ٹائون5 نمبر پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر 25 سالہ موسیٰ زخمی ہوگیا ، پولس کے مطابق واقعہ پراسرار ہے تاہم تفتیش جارہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید