• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرپاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرادیا

کراچی ( جنگ نیوز) خواتین ورلڈ کپ کوالی فائر میں پاکستان نے کمزور حریف تھائی لینڈ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں پاکستانی خواتین کو بنگلہ دیش نے شکست دی تھی بنگلہ دیش دونوں میچ جیت کر گروپ میں ٹاپ پر ہے۔ پاکستان نے بقیہ دو میچ زمبابوے اور امریکا سے کھیلنے ہیں۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں منگل کوپاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے145رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، عالیہ ریاض 49 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 38 رنز اسکور کیے ۔ ندا ڈار 15رنز بناسکی۔پاٹچا پوتھا وونگ نے 18 رنز کے عوض 5 جبکہ تیپوچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 93رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ انعم امین، ڈائنا بیگ، نشرہ ساندھو، عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین