• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA اعلیٰ افسران کی بے حسی، ادارے کا ڈپٹی ڈائریکٹر روٹیشن پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کی بے حسی نے اپنے ہی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ احمد کا ’’روٹیشن پالیسی‘‘ کے تحت اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔ مرحوم کو ایک برس قبل ڈاکٹروں نے آگاہ کردیا تھا کہ ان کے پھیپڑے سکڑ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کو سانس لینے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اکثر ان کو اپنے ساتھ آکسیجن سلینڈر رکھنا پڑتا تھا جس سے وہ سانس لے سکیں۔ ڈاکٹروں نے ان کو 4/5برس زندہ رہنے کی خوفناک خبر دے دی تھی۔ اس بیماری کے باوجود ان کا تبادلہ کردیا گیا جس پر اُنہوں نے ہیڈکوارٹر میں موجود اعلیٰ افسران سے ملنے کی کوششیں کیں مگر کسی نے بھی ان کا دادرسی نہیں کی۔

ملک بھر سے سے مزید