• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا کامیابی سے آغاز

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سی پیک کے دوسرے مرحلے کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق سی پیک کےد وسرے مرحلے میں اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ کرے گا اس کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جارہاہے

چھوٹی نجی چینی کمپنیاں الیکٹرانک، ٹیکسٹائل، تعمیراتی سامان اور آٹو سیکٹر میں کام کر رہی ہیں،اگلے مرحلے میں دونوں ملک گوادر پورٹ کو ترقی دینے، انڈسٹریل پارکس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے اقدامات پر توجہ دیں گے

چین پاکستان کو انڈسٹریلائزیشن، اربنائزیشن،ڈیجیٹائزیشن اور زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد کرے گا،نئے انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کے لیے کمپنیوں کو متوجہ کرنے کے لیے ترجیحی پالیسیوں کو اپنایا جا رہاہے

ان میں زمین، ٹیکس، لاجسٹکس اینڈ سروسز اس کے علاوہ انٹرپرائز انکم ٹیکس، ٹیرف میں کمی ، استثنیٰ اور سیلز ٹیکس کی شرح شامل ہیں،چین کے سرمایہ کار اسٹیل مل، سیمنٹ، توانائی، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہےہیں۔

تازہ ترین