• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،آصف ہاشمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نمبر چھ کے جج عزیز اللہ کلو نے آصف ہاشمی کے خلاف قانون بھرتی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی،عدالت نے آصف ہاشمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیرمین آصف ہاشمی نے پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ،نیب ریفرنس کے مطابق بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے 2009 سے 2012 کے دوران مختلف سیٹوں پر 777 من پسندافراد کو بھرتی کیا۔حتساب عدالت لاہور احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز و دیگرپولیس افسران کرپشن کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین