• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 38ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں سے 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان اور شاہ رکن عالم کی موبائل فون اور پرس چھیننے والے اختر گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، گینگ کے 3کارندوں اختر ، فیاض اور نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان سے 2 لاکھ روپے نقدی مال مسروقہ برآمد کی گئی ۔ کینٹ پولیس نے ملزم اسامہ سےولایتی شراب کی بوتل،شاہ شمس پولیس نے ملزم انارگل سے110گرام چرس،ملزم عبید سے 120 گرام چرس، گلگشت پولیس نےملزم آصف سے 12گرام آئس،کوتوالی پولیس نے ملزم منیر احمد سے 220گرام چرس،نیوملتان پولیس نے ملزم مظفر سے10لیٹرشراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ندیم سے1180گرام چرس،الپہ پولیس نے ملزم رمضان سے140گرام چرس،ملزم قیصر سے 325گرام چرس،ملزم شہزادسے30لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم اشفاق سے3لیٹر شراب،ملزموقاص سےدوبوتل شراب، ملزم ظفر حیات سےچاربوتل شراب،دولت گیٹ پولیس نے ملزم صادق سے25 کلو چرس،پاک گیٹ پولیس نے ملزم شازیب سے140 گرام چرس،بستی ملوک پولیس نے ملزم ماجد حسین سے10لیٹر شراب، ملزم یامین سے12 لیٹر شراب، سٹی جلالپورپولیس نے ملزم ساجد اقبال سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ کے الزام میں لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم نعمان سے پسٹل چارگولیاں،ملزم ناصرسے پسٹل دو گولیاں، ملزم عبدالرزاق سے پسٹل دوگولیاں،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عرفان سے رائفل برآمدکرلی۔ جلالپورپولیس نے ملزم ذیشان جبکہ گلگشت پولیس نےملزم اسد کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ سیتل ماڑی نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور اسلحہ برآمد کیا ،گرفتار ملزمان میں ندیم، ریاض اور عرفان شامل ہیں جن کے قبضہ سے ایک رائفل 7 ایم ایم معہ 03 گولیاں اور ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد ‘پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 06 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں اقبال حسین، شوکت حسین، محمد رمضان، محمد اظہر، محمد اشفاق اور محمد عرفان شامل ہیں ۔ پرانی ٹیکنالوجی پر بھٹے چلاکر آلودگی پھیلانے کے الزام میں پولیس نے 11افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ملزمان میں الن دین، عجیب خان، حاجی یاسین، عامر شہزاد،اکمل خان، محسن لابر،ملک سلیمان، حاجی ریاض،حاجی بلوچ خان، ارشد خان شامل ہیں۔ قادرپوراں پولیس نے بوگس چیک دینے پر ملزم عبدالخالق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلگشت پولیس نے موٹرسائیکل پرجعلی نمبرپلیٹ لگانے کے الزام میں کامران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مخدوم رشید پولیس نے چک 3ایم آرسے اونچی آوازمیں فحش گانے چلاتے ہوئےملزم امتیاز احمد کو گرفتار کیاجس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین