• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، ہلاکتیں 27 ہوگئیں

فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ۔

فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا ۔

تازہ ترین