• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسکویڈ گیم‘ شمالی کوریا میں لانے والے شخص کو گولی مار دی گئی

پوری دنیا میں مقبول ہونے والی جنوبی کوریا کی ویب سیریز ’اسکویڈ گیم‘  پر شمالی کوریا نے پابندی لگا دی ہے اور اسے اسمگل کر کے لانے والے ایک شخص کو سزائے موت بھی دے دی گئی ہے۔

کم جونگ ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیریز نے جنوبی کوریا کے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس سیریز اسکویڈ گیم کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے، یہ شخص مبینہ طور پر پین ڈرائیو کے ذریعے شو کو چین سے جنوبی کوریا لایا تھا، جسے ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے اور ایک طالبِ علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سیکریٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور اُنہیں اِن کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید