• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری


سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کی وجہ گردن میں رسی کا پھندا بتائی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کے جسم کے بعض اندرونی اعضاء لیبارٹری بھیجے گئے۔

اس سے قبل ایس ایس پی اور فارنزک ٹیم نے ہاسٹل میں متوفیہ کے کمرے کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، متوفیہ کی ڈائری اور موبائل فون قبضے میں لے کر کمرہ سیل کر دیا گیا، جبکہ کمرے کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ڈاکٹر نوشین کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش والد کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی تھی۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی ارکان  نے چانڈ کا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین