• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جیونیوز پر خبر نشر ہونے پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہو ئے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراؤنڈ نمبر 2 کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے، جیو نیوز نے گراؤنڈ کی حالت کے حوالے سے رپورٹ نشر کی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ہدایت پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراؤنڈ 2 کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

جاوید چوہان کا کہنا ہے کہ نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم گراؤنڈ ون اور گراؤنڈ ٹو کی صفائی کا کام معمول کے مطابق جاری رہتا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کےسینئر اور جونیئر کے کیمپس کی بدولت معمول کا کام روکنا پڑا تاکہ کھیل متاثرنہ ہو، اب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراؤنڈ 2 کے آسٹروٹرف کو جدید آلات کی مدد سے دھویا اور خشک کیا جارہا ہے، گراؤنڈ 2 کی آسٹروٹرف اور اس سے باہر بھی صفائی و ستھرائی کا کام جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ناصر ملک صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین