• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چمپئن شپ کا پہلا دن، گالفر شاویز عباس کا ہول ان ون، گاڑی جیت لی

سندھ گورنرز کپ اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز امیچر گالفر شاویز عباس نے ہول ان ون کردیا۔

کھیل کے افتتاحی روز کے اختتام پرپر وفیشنل گالفر منہاج مقصود کی سبقت، قومی چیمپئن شبیر اقبال دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب پر گورنر زکپ کے پہلے راؤنڈ پر ہی گالفرز کی ہنگامہ خیزی دکھائی دی، گالفرز بھرپورجدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

امیچر گالفر شاویز عباس نے 17ویں ہول پر ہول ان ون کا کانامہ انجام دے کر گاڑی اپنے نام کی۔

پروفیشنل گالفر منہاج مقصود نے 6 انڈر پار 66 کے اسکور سے اپنی برتری پر 4 روزہ ایونٹ کا آغاز کیا جبکہ نیشنل چیمپئن شبیر اقبال 3 انڈر پار 69 کے اسکور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ملکی تاریخ کے سب سے بڑی انعامی رقم والے گالف کپ کے ابھی 3 روز مزید باقی ہیں، جس میں پروفیشنل، امیچرز اور لیڈیز سمیت 7 کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

تازہ ترین