• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم سعید کا عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ صنم سعید ایک بھارتی ہارر ویب سیریز کے لئے کام کر رہی تھیں جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس ویب سیریز کے حوالے سے منعقد آن لائن تقریب میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ اس انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کرنے کی خواہشمند ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹس کے منصوبوں میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھارتی ٹیلی وژن پر بھی کام کریں گی۔صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہیں اور اب بھارت کے لوگ بھی پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگ اب ایک دوسرے کو جاننے لگے ہیں ۔خیال رہے کہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ صنم سعید کی پہلی ویب سیریز ہے، جس میں ان کے ساتھ ثروت گیلانی، مہربانو، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔

دل لگی سے مزید