• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت نامہ مسترد کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر بھارتی لوک سبھا کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ سپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

تازہ ترین