• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا،قذافی کا بیٹا صدارتی انتخاب کے لیے نااہل قرار

تریپولی(خبرایجنسی)لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے

الیکشن کمیٹی نے نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ سابق آمر کے بیٹے کے خلاف عدالتی سزا کو قرار دیا ۔

غیرملکی خبررساںادارےکے مطابق لیبیا کی ہائینیشنل الیکشنز کمیٹی کی جانب سے جن امیدواروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے اور ان میں سیف الاسلام کا نام بھی شامل ہے۔

کمیٹی نے اس کی وجہ سابق آمر کے بیٹے کے خلاف عدالتی سزا کو قرار دیا البتہ انہیں یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید