• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کی جائیگی، فخر امام، خسرو بختیار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے 6ملین ٹن گندم خریدی، آج ہمارے پاس 5.3 ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں جبکہ 13 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے بک کروا لی گئی ہے جس کے بعد ہمارے ذخائر 6.6ملین ٹن ہو جائیں گے۔ سندھ نے گندم کی زیادہ امدادی قیمت کا اعلان کیا جو وفاق کی اعلان کردہ گندم کی امدادی قیمت سے زائد تھی، سندھ حکومت کے اس رویہ سے متعلق آئینی حل ڈھونڈ رہے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار کا ہدف 28.9ملین ٹن ہے جو گزشتہ سال 27.5ملین ٹن تھا، سندھ حکومت کی طرف سے بروقت گندم کی ریلیز نہ ہونے سے کراچی اور دیگر شہروں میں آٹے کی قیمت باقی صوبوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

تازہ ترین