• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے وکلاء ونگ کا مطا لبا ت کے حق میں مظاہرہ

پشاور( کرائم رپورٹر)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے وکلاء ونگ نے اپنے مطالبات کی حق کے لیے مظاہرہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں آئی ایل ایف کے وکلاء نے شرکت کی ۔ وکلاء نے صوبائی حکومت کی جانب سے نامناسب رویہ کے خلاف مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی ۔ خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف وکلاء ونگ اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نااہل گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کی وجہ سے صوبائی حکومت ناکام ہے، آئی ایل ایف کے ممبر وکلاء کو نظر انداز کرکے دوسرے جماعتوں کے لوگوں کو ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل دفاتر میں بڑے عہدوں پر بٹھایا ہے،
پشاور سے مزید