• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں عائزہ خان آسمانی رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنے ہوئے بالکل افسانوی کردار سنڈریلا جیسی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کے لیے، آپ کوصرف اپنی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ’آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں‘۔


انہوں نے مزید لکھا کہ’ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں‘۔

خیال رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

تازہ ترین