• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا: کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 52 کان کن ہلاک

روس کے ریجن سائبیریا میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہوگئی، 35 کان کن اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سائبیریا میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک افراد میں 6 ریسکیو ورکرز بھی شامل ہیں، کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے وقت کان میں 285 افراد موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بات کا بھی سراغ نہیں مل پا رہا کہ کان کے اندر موجود کان کن کس مقام پر پھنسے ہوئے ہیں۔

کوئلے کی کان کے سربراہ، نائب سربراہ سمیت 3منتظمین کو صنعتی تحفظات کی تدابیر نہ اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تازہ ترین