• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طبی حکام نئے کورونا ویرینٹ پر جنوبی افریقی ماہرین سے گفتگو کر رہے ہیں، ڈاکٹر فاوچی

متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاوچی نے کہا ہے کہ امریکی طبی حکام نئے کورونا ویرینٹ پر جنوبی افریقہ کے ماہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا سے انٹرویو میں ڈاکٹر فاوچی نے مزید کہا کہ سفری پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ابھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ نیا ویرینٹ پہلے ہی امریکا میں موجود ہے۔

ڈاکٹر فاوچی کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ نیا ویرینٹ موجودہ ویکسین کے خلاف مزاحمت کرنے والا ہے۔

واضح ہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا جبکہ صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے سے آنے والی پروازوں پر عارضی طور پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین