• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ احتجاج،شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا،معاملہ سنگین ہونے کا خدشہ

راچڈیل(ہارون مرزا)میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ (آر ایم ٹی ) یونین کے اراکین کی طرف سے احتجاج کے بعد لاکھوں لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا میری ٹائم اور آر ایم ٹی یونین کے اراکین کی طرف سے واک آئوٹ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مسائل سنگین ہو نے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن اور یونین عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ کامیاب نہ ہونے پر احتجاج کاسلسلہ سامنے آیا ہے۔ نائٹ ٹیوب کی بندش کے باعث لندن کی سڑکوں پر اوسطا بیس فیصد بھیڑ بڑھ گئی ہے ٹیوب بند ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہے ۔گزشتہ جمعہ کو ریکارڈ کی جانیوالی بھیڑ 57فیصد تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے ممبران کو کہا جا رہا ہے کہ رات کی شفٹوں اور دن کی شفٹوں میں کام کرنے کیلئے وقف نائٹ سٹاف کو فارغ کر دیا جائے گا جس کے بعدوکٹوریہ، سنٹرل، ناردرن، پیکاڈیلی اور جوبلی لائنوں کوگزشتہ صبح 4.30 بجے روک دیا گیا جس سے بیکرلو، سرکل، ڈسٹرکٹ، ہیمرسمتھ اینڈ سٹی اور میٹروپولیٹن لائنوں کے لیے خلل پیدا ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا ہے کہ ان لائنوں کے ہر ہفتے کے آخر میں شام 7 بجے سے دسمبر میں ریویلرز کے لیے ایک بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ صنعتی اقدام کے اعلان کے بعد سے بڑی رقم تیار نہیں ہوئی لیکن یونین کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کی طرف سے مسافروں کو تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل حالات کا جائزہ لیں۔ یہ بھی موقف سامنے آیا ہے کہ نائٹ ٹیوب کو کورونا وبا کی وجہ سے معطل کیاگیا۔ زیر زمین ڈرائیور نائٹ ٹیوب کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے عملے کے روٹا پر احتجاج کر رہے ہیںجس کی وجہ وکٹوریہ اور سنٹرل لائنوں پر ہفتے کی رات دیر گئے اور اتوار کی صبح تک خدمات دوبارہ شروع ہونے والی ہیں۔ٹرانسپورٹ فار لندن کا اصرار ہے کہ دیگر تمام ٹیوب یونینوں نے مئی میں روٹا میں تبدیلی پر اتفاق کیا تھا جو نائٹ ٹیوب کے 200 عملے کو ٹرانسپورٹ فار لندن کی ڈے ٹیوب افرادی قوت میں ضم کرنے کے بعد آیا ۔ہڑتال کی کارروائی کوغیر ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے ٹیوب کے مالکان پر تنازع کی سنگین شکایات پر غور کرنے سے انکار کرنے کا الزام لگایا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ یونین نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ۔

تازہ ترین