• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنی کس قانون کے تحت سلو میٹر چارجز وصول کررہی ہے، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ پی یو جی /سلو میٹر چارجز ، ایڈیشنل ڈیپازٹ چارجز سے متعلق قانون اگلی جمعرات عدالت کو پیش کرے بصورت دیگر بلوچستان ہائی کورٹ مذکورہ چارجز کے خاتمے کیلئے جوڈیشل آرڈر جاری کرے گی ۔عدالت نے یہ حکم جمعرات کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کی جانب سے سلومیٹر چارجز، میٹرز کی تبدیلی و دیگر کے خلاف سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ، فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ اور ثروت سلطانہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دیا ۔

اہم خبریں سے مزید